پاکستانی پاسپورٹ پھاڑنے والے 2افغان باشندے گرفتار
ایبٹ آباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر)تھانہ لورہ پولیس کی کاروائی،پاکستانی پاسپورٹ پھاڑنے اورویڈیو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرنے والے 02 افغان باشندے گرفتار،مقدمہ درج۔ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد عمر طفیل PSP کی ہدایات پر ایبٹ آباد پولیس کاجرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ایبٹ آباد لورہ پولیس نے تھانہ کی حدود میں قائم کباڑ کا کام کرنے والے 02 افغان شہریوں عظمت اللہ اورعظمت دین کوگرفتار کر کے ملزمان کے خلاف زیر دفعات 153A/504 اور14 فارنر ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔مزید تفتیش جاری،دونوں ملزمان نے پاکستان کاپاسپورٹ پھاڑنے کی ویڈیو بنا کے سوشل میڈیا پراپلوڈ کی تھی