کوہستان اپرڈیم متاثرین اورواپڈا کے درمیان ثالثی کمیٹی کا اجلاس

0

ایبٹ آباد (ہینڈ آؤٹ)ڈپٹی کمشنر کوہستان اپر طارق علی خان کی زیر صدارت ڈیم متاثرین اور واپڈا کے درمیان ثالثی کمیٹی کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوااجلاس میں رکن قومی اسمبلی محمد ادریس بھی شریک تھے۔ اجلاس کا مقصد ڈیم سے متاثرہ افراد کے مسائل کا جائزہ لینا اور ان کے حل کے لیے واپڈا کے ساتھ باہمی تعاون کو فروغ دینا تھا۔اجلاس کے دوران متاثرین نے مختلف مسائل پیش کیے، جن میں زرعی زمینوں کے معاوضے، متاثرہ گھروں کی دوبارہ آبادکاری، اور متاثرہ علاقوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی شامل تھیں۔ ڈپٹی کمشنر طارق علی خان نے مسائل کو غور سے سننے کے بعد یقین دلایا کہ مقامی انتظامیہ ان کے حل کے لیے بھرپور اقدامات کرے گی۔ انہوں نے واپڈا اور متاثرہ افراد کے درمیان رابطوں کو مزید مضبوط بنانے پر بھی زور دیا تاکہ مسائل کے حل میں تاخیر نہ ہو۔رکن قومی اسمبلی محمد ادریس نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ ڈیم متاثرین کے ساتھ بھرپور یکجہتی رکھتے ہیں اور ان کے مسائل کے حل کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کریں گے۔ انہوں نے حکومت اور واپڈا پر زور دیا کہ متاثرین کے مسائل کے مستقل حل کے لیے مل کر کام کیا جائے۔واپڈا کے نمائندوں نے متاثرین کے جائز مطالبات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے اور بحالی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لانے کی یقین دہانی کرائی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.