چکہائی کے قریب ایبٹ آباد کے رہائشی نوجوان کی نعش برآمد
سرائے نعمت خان (ڈاکٹر ساجد اعوان)چکہائی کے قریب 21 سالہ نوجوان کی نعش پانی سے برآمد متوفی نوجوان احمد شجاع ولد تنویر سکنہ بیڑ حال رہائش پزیر ایبٹ آباد کی نعش جھیل سے برآمدکرکے ٹراما سینٹر منتقل کردی گئی مقدمہ درج تفتیش شروع زرائع کے مطابق گزشتہ روزتھانہ صدرہری پور کی حدود چکہائی پارک کے قریب سے تقریباً 21 سالہ نوجوان کی نعش تربیلہ جھیل سے برآمد کر لی گی ایس ایچ او تھانہ صدرخالد خان اطلاع پاتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اورمتوفی نوجوان احمد شجاع ولد تنویر سکنہ بیڑ حال رہائش پزیر ایبٹ آباد کی نعش کو پانی سے نکال کر پوسٹمارٹم کے لیے ٹراماسنٹر منتقل کردیا پوسٹمارٹم کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی گئی متوفی نوجوان کی موت کامقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی