ماڈرن ایج پبلک سکول اینڈگرلزکیمپ میں حراسگی حوالے سیشن

0

حویلیاں (نمائندہ شمال)مختلف اداروں میں کام کے دوران مرد خواتین اور بچوں کی حراسگی کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنے کے لیے ماڈرن ایج پبلک سکول اینڈ گرلز کیمپس میں ایک سیشن کا اہتمام کیا گیا جس میں ایس ایس پی ایبٹ آباد محمد اشتیاق خان نے بطور سپیکر شرکت کی۔ تقریب میں ادارے کے اساتذہ اور سٹاف شریک تھے۔ اس موقع پر ایس ایس پی ایبٹ آباد محمد اشیاق خان نے تعلیمی اداروں، ہسپتالوں، فیکٹریز، ہوٹلز اور دیگر مقامات پر کام کے دوران مرد خواتین اور بچوں کو حراساں کرنے کے بارے میں مختلف قانونی معلومات فراہم کرتے ہوئے سد باب کے مختلف طریقوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی مرد، عورت اور بچے کو حراساں کرنا جرم ہے جس کی روک تھام کے لیے باقاعدہ ایکٹ بنایا گیا ہے جسے جاننا ہم سب کے لیے انتہائی ضروری ہے۔ اکثر اوقات ہمیں حراسگی سے متعلق آگاہی نہ ہونے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ماڈرن پبلک سکول اینڈ کالج ایبٹ آباد نے اہم مسئلے پر سیشن کا انعقاد کر کے بڑا قدم اٹھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عبدالواحد میر کی خدمات قابل ستائش ہیں۔ ماڈرن ایج کو بلا شبہ تعلیمی اداروں پر سبقت حاصل ہے جو عبدالواحد میر کی دور اندیشی اور جدوجہد کا عملی ثبوت ہے۔ پرنسپل عبد الواحد میر نے قیمتی معلومات فراہم کرنے پر مہمان گرامی ایس ایس پی ایبٹ اباد محمد اشتیاق خان کا شکریہ ادا کیا۔ آخر میں پرنسپل عبدالواحد میر اورمعاون پرنسپل سمیرا واحد نے مہمان خصوصی کو تحائف پیش کیے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.