قانون شکن عناصر سے آئینی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا،جانثارخان

0

پھلڑہ (نمائندہ شمال)قانون شکن عناصر سے آئینی ہاتھوں سے نمٹا جائے گاقانون سے کوئی بھی بالا نہیں جرائم پیشہ افراد حق میں سفارش کا نہ سننا میری مجبوری ہے پولیس اور میڈیا کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔ تھانہ پھلڑہ میں نو تعینات ایس ایچ او جانثار خان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ قانون شکن عناصر سے آئینی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔تھانہ پھلڑہ کے دروازے ہر سائل کیلئے چوبیس گھنٹے کھلے ہیں ٹاؤٹ قسم کے لوگوں کو تھانہ میں کسی صورت برداشت نہ کیاجائے گاتھانہ میں آنے والے ہر شخص کو مکمل طور پر عزت و احترام ملے گااسی طرح منشیات فروشوں ٹمبر سمگلروں اورقانون کومطلوب افراد کے خلاف کاروائی میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ آڑے نہیں آنے دی جائے گی اورایسے لوگوں کیلئے کوئی بھی سفارش نہ کرے کیونکہ جرائم پیشہ افراداورقانون شکن عناصر اسی طرح کسی پر ناجائزکاروائی کیلئے سفارش کانہ سننا میری مجبوری ہو گی اپنی شکایات لے کرآنے والے بلا خوف وخطر بغیر کسی سفارش کے خود آئیں اسی طرح حقائق پر مبنی رپورٹ درج کرانے والوں کو ضرور انصاف فراہم ہوتاہے میڈیااورپولیس کا آپس میں چولی دامن کاساتھ ہے جرائم کی نشاندہی ہونے پرکاروائی میں آپ کو کسی بھی قسم کی شکایت کاموقع نہیں ملے گاعمائدین علاقہ سے یہ توقع ہے کہ وہ امن وامان کے قیام کیلئے مقامی پولیس سے تعاون کریں گے عوامی تعاون سے پولیس کیلئے کاروائی کرناآسان ہوجاتاہے اورپولیس سے تعاون کرنے والوں کانام مکمل طورپر صیغہ راز میں رکھاجائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.