چند شخصیات کیلئے کی جانے والی قانون سازی مفادات کا کھیل ہوتا ہے
مانسہرہ (کورٹس رپورٹر)اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخواہ عامر خان سواتی نے کہا ہے کہ جو قانون سازی عوام کو ریلیف دینے میں کردار ادا کرے اس کاخیر مقدم پوری قوم کرتی ہے لیکن جو قانون سازی چند شخصیات یا چند جماعتوں کے فائدے کیلئے کی جائے وہ مفادات کاکھیل ہوتاہے عامر خان سواتی ممتاز قانون دان اورتحریک انصاف لائرز فورم پاکستان کے نائب صدر وقاص رضاخان ایڈووکیٹ کی رہائش گاہ پرمیڈیا سے بات چیت کر رہے تھے اس موقع پر بڑی تعداد میں وکلاء بھی موجود تھے اس سے قبل وکلاء نے مانسہرہ بار کے انتخابات اورہائی کورٹ بار 2025 کے انتخابات بارے بھی مشاورت کی گئی عامر خان سواتی نے کہا کہ حکومت اور اس کی اتحادی آئینی ترمیم کیلئے جس تیزی کے ساتھ پرواز کررہے ہیں اس پر پوری قوم کے تحفظات ہیں اس موقع پر وقاص رضا خان ایڈووکیٹ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وکلاء برادری قانون کی حکمرانی کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔