بٹگرام، صحافی احسان نسیم کی گرفتاری کیخلاف صحافی برادری سراپااحتجاج
بٹگرام(نامہ نگار) صحافی احسان نسیم کی گرفتاری کیخلاف ملک بھر میں صحافی برادری سراپا احتجاج،تھری ایم پی او کے تحت صحافی کی بلاجواز گرفتاری آزادی صحافت پر حملہ ہے،ڈپٹی کمشنر کے خلاف ہائی کورٹ میں رٹ پٹیشن دائر،پیر کے روز کیس کی سماعت ہوگی تفصیلات کے مطابق بٹگرام کے سینئر صحافی احسان نسیم کو ضلعی انتظامیہ نے بے بنیاد الزامات پر تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کیا ہے،احسان نسیم کی گرفتاری پر ملک بھر میں صحافیوں کی جانب سے شدید رد عمل سامنے آیا ہے۔شانگلہ پریس کلب،پریس کلب بٹگرام سمیت دیگر صحافتی تنظیموں نے احسان نسیم کی رہائی کیلئے احتجاجی مظاہرے کئے اورصوبائی حکومت سے فی الفور احسان نسیم کی رہائی کامطالبہ کیا،ملک کے سینئر صحافیوں عمران ریاض خان،جویریہ ارشد شریف،مطیع اللہ جان،احمد نورانی،صدیق جان،اسدتھور،عمر چیمہ،رضوان رضی،سبی کاظمی، مبشر زیدی اور دیگر نے سوشل میڈیا پر صحافی احسان نسیم کی گرفتاری کو آزادی صحافت پر حملہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت فی الفوراحسان نسیم کی رہائی یقینی بنائے،انھوں نے کہا کہ آزادی رائے ہر ایک شہری کاحق ہے ضلعی انتظامیہ نے بے بنیاد الزامات کے تحت صحافی احسان نسیم کوگرفتارکیاہے جس کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں