حساس ادارے کے ملازم کوگھر سے بلا کر قتل کردیاگیا

0

خانپور(کرائم رپورٹر)نواحی گاؤں جولیاں کارہائشی نوجوان قتل،عاقب خان ولد رفاقت خان مقامی احساس ادارے کاملازم تھا،بادل پور میں مختیار اللہ کے ہاں تعمیراتی کام کے سلسلے میں گیاتھا لگ بھگ ساڑھے آٹھ بجے موبائل فون پرکال کر کے کسی نے مقتول کوباہر بلایا،زندہ واپس نہ آسکا،نامعلوم فرد/ افراد نے فائرنگ کرکے سینہ چھلنی کردیا۔وجہ عداوت تاحال معلوم نہ ہوسکی،مدعی عبدالخالق(ماموں مقتول)کی درخواست پر قتل عمد کا مقدمہ درج، پولیس کھرا تلاش کرنے میں مصروف، تفصیلات کے مطابق خانپور تھانہ کی حدود موضع جولیاں کا رہائشی عاقب خان ولد رفاقت خان جو قریبی حساس ادارے کا ملازم بتایا جاتا ہے۔فارغ اوقات میں مقامی سطح پر تعمیراتی کام کرتاتھا کہ گزشتہ روزشام کے اوقات میں موضع بادل پور میں مقامی شخص مختیار اللہ کے ہاں کام کے سلسلے میں گیاتھا کہ لگ بھگ ساڑھے آٹھ بجے کسی نے موبائل فون پر کال کرکے اسے باہر بلایا۔جو بڑی دیر تک واپس نہ آسکا۔تو تلاش بسیار پرعاقب خان کی فائرنگ زدہ لاش جولیاں اوربادل پور کے درمیانہ راستے سے دریافت ہوئی،جسے پولیس کی معیت میں بعد ازاں THQ ہسپتال خانپورلایاگیا،جہاں اس کی موت کی باقاعدہ تصدیق ہوئی اورپوسٹ مارٹم کے بعد لاش کو ورثا کے حوالے کردیاگیا،اہل علاقہ کے مطابق مقتول ایک شریف آدمی تھا۔جس کاکسی ہے ساتھ بھی کچھ متنازع معاملہ نہ تھا،اسی لئے مدعیان نے بھی کسی پر دعویداری سے اعتراض برتا،تاہم پولیس ہر زاویے سے تفتیش کرکے ملزمان کا کھرا تلاش کرنے میں مصروف ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.