ایبٹ آباد،ایوب ٹیچنگ سٹاف ایسوسی ایشن کی کابینہ عہدوں کاحلف اٹھالیا

0

ایبٹ آباد(نمائندہ خصوصی)ایبٹ آباد ایوب ٹیچنگ سٹاف ایسوسی ایشن کی حلف برداری کی پروقار تقریب کاانعقادکیاگیاجس میں نو منتخب عہدیداران پروفیسر ڈاکٹر شہلا نورصدر ڈاکٹر امین اللہ آفریدی جنرل سیکٹری ڈاکٹر انعام الرحمن نائب صدر ڈاکٹر خورشید جوائنٹ سیکرٹری ڈاکٹر نوید بنگش فنانس سیکرٹری ڈاکٹر عابد خواج انفارمیشن سیکرٹری کاحلف اٹھایاریٹائر پروفیسر ڈاکٹر شوکت اورکزئی نے نو منتخب کابینہ سے حلف اٹھایاتقریب میں بڑی تعداد میں ریٹائر پروفیسرز کے علاوہ ایوب ٹیچنگ کے سینئر ڈاکٹرز پروفیسرز ایسوسی ایٹ پروفیسرز پیرا میڈکس نرسنگ ایسوسی ایشن کے عہدے داران نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر ریٹائر ہونے والے ڈاکٹرزکو ان کی خدمات پر شیلڈ دی گئیں نو منتخب صدر ڈاکٹر شہلہ نور نے خطاب میں کہا کہ ایوب ٹیچنگ سٹاف مسائل کاشکارہیں ایوب ٹیچنگ سٹاف کے ساتھ ہسپتال انتظامیہ سوتیلی ماں جیساسلوک کر رہی ہے ان کے مسائل کے خاتمے کے لئے ہرفورم پہ آواز بلند کی جائے گی اورٹیچنگ سٹاف کو دیگردرپیش مسائل کاخاتمہ اولین ترجیع ہوگی تقریب میں چار چاند لگانے والی ڈاکٹر شاندانہ نے سٹیج سیکرٹری کے فرائض احسن طریقے سے ادا کئے اورآخرمیں تقریب کے شرکاء کاشکریہ اداکیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.