حضرت محمدؐ نے جہالت کے اندھیرے ختم کرکے انسانیت کو راہ حق پرگامزن کیا

0

حویلیاں (نمائندہ شمال)محمدی انقلاب نے آج سے چودہ سوسال قبل جہالت کے اندھیروں کو ختم کر انسانیت کوراہ حق پر گامزن کیاانقلابی پیغمبر محمد عربی کے جانثارصحابہ نے پوری دنیا کے کونے کونے میں انقلابی پیغمبر محمد عربی کاپیغام پہنچایاسابق ممبر پنجاب اسمبلی اہلسنت والجماعت پاکستان معاویہ اعظم طارق کاکوہمل پاہیں میں خطاب۔محمدی انقلاب نے آج سے چودہ سو سال قبل جہالت کے اندھیروں کو ختم کر انسانیت کو راہ حق پر گامزن کیاانقلابی پیغمبر محمد عربی کے جانثارصحابہ نے پوری دنیا کے کونے کونے میں انقلابی پیغمبر محمد عربی کاپیغام پہنچایا سابق ممبر پنجاب اسمبلی اہلسنت والجماعت معاویہ اعظم کاہریپور کے کوہل پاہیں علاقہ میں سیرت المعصومین کا نفرنس سے خطاب کانفرنس کی صدارت مولانا قاضی احسان نقشبدی مولاناجہانگیر عباسی مفتی نادر خان مولانا ریاض ارشاد، مولانا توصیف تھے کانفرنس جامع مسجد بدرالسلام کوہمل پاہیں میں منعقد ہوئی دکھن پیسر حیدر قرار یونٹ کے ذمہ دران نے بھی بھرپور شرکت کی معاویہ اعظم طارق نے کہاکہ سیرت منانے کانام نہیں سیرت اپنانامقصد ہے محمد عربی کے غلاموں صحابہ کرام رضی اللہ عنہ نے سیرت منائی نہیں ہے بلکہ عملی طور پر اسکواپنے اوپرنافذ کرکے دکھایاہے انھوں کہا آج چاہینہ والوں کابھلا ہو جھنوں نے رنگ برنگے قمقے ایجاد کر دیے ہیں جس سے محفلوں کو رنگدار بنایاجارہا ہے انھوں نے کہاہم نے دین اسلام کو اپنے تابع کرناشروع کردیاہے جبکہ اصل مقصد ہم کو دین اسلام کے تابع ہوناضروری ہے صحابہ کرام نے دین اسلام پرعملدرآمد کرتے ہوئے پورے عالم میں فتوحات حاصل کی ہیں معاویہ اعظم نے میں ہیں کہا اس وقت کی سپر پاور روم اور فارس کوناکوں چنے چبوائے صحابہ کرام نے اور ثابت کیا ہے کہ مال واسباب کی کوئی حیثیت نہیں اللہ کے پاک پیغمبر کاطرزعمل کواپنا کردونوں جہانوں کی کامیابی مل سکتی ہے اسی پرعمل پیرا ہوکرصحابہ نے پوری دنیا پر پرچم اسلام لہرایا ہے آج ہمارے حکمران غیروں کے اشاروں اورطریقہ زندگی اپناکر پستی کا شکارہیں

Leave A Reply

Your email address will not be published.