مانسہرہ، انتظامیہ کا آپریشن تاجروں کا احتجاجی مظاہرہ، شٹر ڈاؤن، روڈ بلاک
مانسہرہ(تحصیل جنرل رپورٹر)مانسہرہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تجاوزات کے خلاف آپریش کشمیر روڈ پر ریڑھی بانوں اور تھڑا فروشوں کے خلاف دوران کاروائی معاملہ اس وقت بھگڑ گیاجب اسسٹنٹ کمشنر فاطمہ منیبہ کی زیر نگرانی میونسپل کمیٹی اہلکاروں کی جانب سے تاجروں کی دکانوں پر دوھوپ سے بچنے کیلئے لگے شیلڈ کپڑے اکھاڑنے پر تاجروں کاشدید احتجاج شروع کردیاجس کے دوران ڈی سی مانسہرہ کے خلاف نعرہ بازی بھی کی گی جبکہ تاجروں نے اپنی تمام دوکانیں بند کرتے ھوئے روڈ کو بند کردیاگیا،جس کے دوران روڈ پر ٹریفک بھی جام ھوگی اسی دوران مختلف گروپ کے تاجر نمائندوں میں شامل حاجی ہارون الرشید، سعید ان تنولی، علی احمد شاہ شیخ کامران اقبال، شعیب خان، شاہد مقبول، ملک شکیل اعوان، حافظ اعجاز الرحمان، حاجی محمد حنیف، سردار محبوب، سردار جاوید، حاجی نصیر، و دیگر بھی موقع پر پہنچ گئے جبکہ مانسہرہ پولیس و ٹریفک پولیس آفسران بھی موجود تھے جبکہ پی ٹی آئی کے سینئر رہنما کمال سلیم سواتی نے بھی موقع پر پہنچ کر معاملہ کو سھجایاجبکہ ذرائع کے مطابق تین بجے تمام تاجر نمائندوں ضلعی افسران و اسٹیک ہولڈزکاڈی سی آفس میں ہنگامی اجلاس بھی طلب کردیاگیاھے