غریب ٹیکسی ڈرائیورز بھی اس معاشرے کا پسا ہوا طبقہ ہیں
مانسہرہ(سٹی رپورٹر+چیف کرائم رپورٹر)ٹیکسی ڈرائیورز بھی اس معاشرے کاپساہواطبقہ ہیں،ان کے حقوق کے حصول و تحفظ کے لئے ہر ممکن کاوش بروئے کار لائیں گے،بلاجواز چالان اورمناسب ٹیکسی سٹینڈز کی فراہمی کے لئے ارباب اختیاراپناکرداراداکریں،غیر رجسٹرڈ بائیکیاسروس سیکیورٹی خدشات میں اضافے کاباعث ہیں،ٹریفک قوانین کی بالادستی میں ہمیشہ قانون کاساتھ دیا،ٹیکسی ڈرائیورزکااستحصال بند کیا جائے ضلعی صدر شفیق خان سواتی۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزمانسہرہ یلوکیب ٹیکسی یونین کی جانب سے سبزی و فروٹ منڈی چنار روڈ پر یلو کیب ٹیکسی یونین کاگرینڈ مشاورتی جرگہ منعقد ہوا جس میں سینکڑوں ٹیکسی ڈرائیورز نے گاڑیوں سمیت شرکت کی۔اس موقع پر ضلعی صدر شفیق خان سواتی، جنرل سیکرٹری عذیر خان، نائب صدر محمد جاوید، فنانس سیکرٹری سردار میر افضل گلزار، جائنٹ سیکرٹری سمیت دیگر کابینہ عہدیداران نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 1992 سے ٹیکسی یونین کا قیام عمل میں لایاگیا،تاحال ہم نے ٹیکسی ڈرائیورز کے حقوق کے حصول و تحفظ کے لئے ہر ممکن کاوش بروئے کار لا کر اپنے پیٹی بند بھائیوں کی ہر ممکن مدد کی،جہاں ایک طرف بھاری بھرکم جرمانوں کاسامناہے، وہیں ٹیکسی سٹینڈز کی عدم دستیابی ٹیکسی ڈرائیورز کے استحصال کی کڑی ہے،انہوں نے کہا کہ موٹر سائیکل بائیکیا سروس کے ہم مخالف نہیں،لیکن بائیکیاسروس کی آڑ میں غیر رجسٹرڈ ہیلمٹ پہنے گھومنے والے نامعلوم مشکوک و غیر مقامی موٹر سائیکل سواروں کے خلاف ہیں،جو بائیکیا سروس کی آڑ میں جرائم کاباعث بن رہے ہیں،ہر چوک چوراہے میں کھڑے غیررجسٹرڈ و غیر مقامی نامعلوم مشکوک افراد کی چھان بین کی جائے اور ٹیکسی ڈرائیورز کے حقوق کے تحفظ کیلئے ضلعی انتظامیہ مناسب ٹیکسی سٹینڈز فراہمی سمیت دیگر مسائل کے حل میں اپنا کردار ادا کرے