تورغرکے علاقہ پتاؤ اشاڑے میں عوامی کھلی کچہری کاانعقاد

0

ایبٹ آباد (ہینڈ آؤٹ)صوبائی حکومت خیبر پختونخواہ اور چیف سیکرٹری خیبر پختونخواہ کی خصوصی ہدایات کے تحت ڈپٹی کمشنر تورغر انور زیب نے ضلع تورغر کے علاقے پتاو اشاڑے میں عوامی کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔کھلی کچہری کا مقصد علاقے کے عوام کے مسائل کو براہ راست سننا اور ان کے فوری حل کے لیے عملی اقدامات کرنا تھا۔ کھلی کچہری میں مختلف ضلعی محکموں کے افسران اور اہلکاران کے ساتھ علاقہ مکینوں اور مشران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔کھلی کچہری کے دوران عوام نے اپنے مسائل پیش کیے، جن میں صحت، تعلیم، پانی کی فراہمی، سڑکوں کی حالت، اور بجلی کی عدم دستیابی جیسے اہم مسائل شامل تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے کئی مسائل کا فوری طور پر حل نکالا اور متعلقہ محکموں کو فوری کارروائی کی ہدایات دیں۔ جو مسائل زیادہ وقت طلب تھے، ان کے لیے افسران کو جلد از جلد حل کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔ڈپٹی کمشنر انور زیب نے اس موقع پر عوام کو یقین دلایا کہ ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا اور انتظامیہ عوام کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے پوری طرح متحرک ہے۔ انہوں نے تمام متعلقہ افسران کو ہدایات دیں کہ عوامی مسائل کے حل کے لیے بروقت اقدامات کیے جائیں اور عوامی خدمت کو اولین ترجیح دی جائے۔علاقے کے لوگوں نے کھلی کچہری کے انعقاد کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات عوامی مسائل کے حل میں انتہائی مفید ثابت ہوتے ہیں۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ اور ڈپٹی کمشنر پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ ان کے مسائل جلد حل ہوں گے۔ کھلی کچہری کا اختتام عوام کی طرف سے ضلعی انتظامیہ کے اس عوام دوست اقدام کی تعریف کے ساتھ ہوا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.