ہریپور، مختلف علاقوں میں چوریاں کرنیوالا 2 رکنی گروہ گرفتار کرلیاگیا

0

ہریپور (بیورو رپورٹ)تھانہ سٹی پولیس کی کاروائی، گزشتہ کچھ روز سے ہری پور کے مختلف علاقوں میں چوری کی وارداتوں میں ملوث 2 رکنی چوری گروہ گرفتار،قبضہ سے سرقہ شدہ سامان برآمد۔ تھانہ سٹی کی حدود محلہ رمضانی اور دیگر محلہ جات میں مختلف اوقات میں چوری کیواقعات رونما ہوئے۔مدعی کی رپورٹ پر ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 380.34 تعزیرات پاکستان کے تحت مقدمہ درج رجسٹر ہوا۔ ایس ایچ او تھانہ سٹی اعجازعلی نے ہمراہ نفری پولیس کے کاروائی کرتے ہوئے دو رکنی چور گروہ کے ملزمان زین علی ولد راشد منیر اور محمد عابد ولد محمد صادق ساکنان محلہ ملک آباد منکرائے کو گرفتار کر کے قبضہ سے سرقہ شدہ بیٹریاں،دروازے،جنگلے و دیگر سامان برآمد۔ملزمان سے مذید تفتیش جاری ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.