ایس ایچ او تھانہ چھانگلہ گلی کی بلدیاتی نمائندوں سے میٹنگ

0

باڑیاں،نتھیاگلی(ضیااحمد عباسی،نمائندہ خصوصی) نو تعینات ایس ایچ او تھانہ چھانگلہ گلی سردار الطاف نے یونین کونسل سیر شرقی،یوسی پلک،یوسی تجوال اور یوسی سیر غربی کے بلدیاتی نمائندوں کو تھانہ چھانگلہ گلی میں دعوت دی میٹنگ میں بلدیاتی نمائندوں کے علاہ گلیات پریس کلب کے ممبران کی بڑی تعداد موجود تھی جن میں چیئرمین یوسی پلک حاجی مقبول،چئیرمین وسی بھتیاں ابرار عباسی چیئرمین وسی عربی خالد محمود عباسی چیئرمین تجوال سردار فیاض کے علاوہ سردار سلیمان چیئرمین وسی شرقی الیاس عباسی،سردار ظفیر،سردارشبر،سردارفیصل،اختر نواز،سردار خالد،امتیاز عباسی،حافظ احمد،چیئرمین وی سی سورجال قمر عباسی،انعام عباسی،نجیب عباسی ودیگر شامل تھے میٹنگ میں منشیات فروشی،موٹر بائیک کاغلط استمال،ناجائزاسلحہ،پیھرج والوں کی بھرمار،چوری چکاری،اغوا اوردیگر مسائل پر نوتعینات ایس ایچ اوکو بریفنگ دی گئی جس پر ایس ایچ او نے تمام مسائل کو حل کرنے کی یقین دھانی کروائی اور ہر یو سی میں جاکر لوگوں کے مسائل سننے کی یقین دھانی کروائی اورہر وی سی میں گشت بڑھانے پراتفاق کیاگیاآخر میں ایس ایچ او نے تمام نمائندگان او میڈیاکاتھانہ آمد پرشکریہ اداکیا

Leave A Reply

Your email address will not be published.