مانسہرہ، پولیس کی کارروائیاں،مختلف شہروں سے منی اڈوں کاخاتمہ
مانسہرہ(تحصیل جنرل رپورٹر+ڈسٹرکٹ نامہ نگار)عوامی شکایات پرضلع بھر میں قائم منی اڈوں،غیر قانونی تجاوزات اورغیر قانونی پارکنگز کے خلاف ڈی پی او مانسہرہ کاایکشن۔ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ گنڈاپور کے احکامات پر ایس پی ٹریفک شاہنوازخان،ڈی ایس پی ٹریفک ارشد خان کی زیر نگرانی انسپکٹر ٹریفک انس خان کاسرکل شنکیاری کادورہ۔جس کے دوران شنکیاری بازار، بٹل اورچھتر میں قائم غیر قانونی پارکنگ منی اڈوں اورغیر قانونی تجاوزات کے خلاف سپیشل آپریشن کیاگیا۔جبکہ روڈ سے تمام تر تجاوزات ختم کی گئی منی اڈے اور غیر قانونی پارکنگ ختم کی گئیں اورسرکل سٹاف وسختی سے ہدایات کی گئیں کہ آئندہ کے لیے کوئی بھی غیر قانونی پارکنگ اورکسی قسم کی تجاوزات دیکھی گئیں تو آپ کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔