درہ شنائیہ کے 2بچے ٹریفک حادثہ میں جاں بحق
پھلڑہ(نمائندہ شمال)چکلی میانگان درہ شنائیہ کے دوبچے کراچی ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہوگئے ان کی نمازجنازہ آج چکلی میاں گان درہ شنائیہ میں ادا کی جائے گی بروزسومواررات دس بجے کے قریب کراچی میں آیان علی شاہ اورطلحہ شاہ بعمری بارہ، چودہ سال حادثہ میں جاں بحق ہوگئے جبکہ بابرشاہ عمرتیس سال، محمدشاہ عمردس سال شدیدزخمی ہوگئے، بابرشاہ تین بچوں کو لے کرگھر سے باہرگیااورموٹرسائیکل ٹریلہ کے نیچے آنے سے ایان علی شاہ عمرچودہ سال اورطلحہ شاہ عمربارہ سال موقع پرجاں بحق ہوگئے جن کی میتیں گزشتہ رات کراچی سے آبائی گاؤں چکلی میانگان درہ شنائیہ پہنچی اورآج نمازجنازہ اداہوگی