چائنیز سیکیورٹی کے حوالے سے کوئی کمی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی
ایبٹ آباد(ہینڈ آؤٹ) ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ طاہر ایوب خان کے زیر صدارت چائنیز و دیگر غیر ملکیوں ورکروں کی سیکیورٹی کے حوالے سے ان لائن میٹنگ کا انعقاد۔ان لائن میٹنگ میں ہزارہ کے تمام اضلاع کے ڈی پی اوز صاحبا ن نے آن لائن شرکت کی۔ ڈی آئی جی ہزارہ طاہر ایوب خان نے ڈی پی اوز کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ہزارہ میں چائنیز اور غیر ملکی ورکرز کی سیکیورٹی کے حوالے سے کوئی بھی کمی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ڈی پی اوز صاحبان انکے سیکیورٹی پلان کو روز مرہ کی بنیاد پر چیک کریں اور ہزارہ میں جاری ترقیاتی پراجیکٹس و دیگر اداروں کام کرنیوالے چائنیز و دیگر غیر ملکی ورکرز کی رہائش گاہوں اور پراجیکٹس سائیٹس کا دورہ کریں۔ضلعی انتظامیہ و دیگر سیکیورٹی اداروں کیساتھ سیکیورٹی کے حوالے سے مربوط رابطہ قائم کریں اور معلومات کا تبادلہ خیال کریں، حکومت پاکستان کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔