ہریپور، ریڑھی بانوں کا اپنے حقوق کے کیلئے احتجاجی مظاہرہ

0

ہریپور(بیورو رپورٹ)ڈاکخانہ روڈ کے ریڑھی بانوں کا اپنے حقوق کے حصول کے لیے پریس کلب کے باہر احتجاج،ضلعی انتظامیہ رزق حلال کے حصول کے لیے متبادل جگہ فراہم کرے،ریڑھی بان۔تفصیلات کے مطابق ڈاکخانہ روڈ سے انتظامیہ کی جانب سے تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران متاثر ہونے والے پاکستانی ریڑھی بانوں نے ہریپور پریس کلب کے باہر احتجاج کیااورکہاکہ اس مہنگائی کے دور میں ہمارے منہ سے روٹی کانوالہ تک چین لیاگیاہے،ہم سے جگہ لے کر موٹر سائیکل پاکرکنگ بنا دی گئی ہمارے بچے بھوک سے مرتے ہیں تومرجائیں لیکن موٹرسائیکل ضرورکھڑے ہوں ایسی انتظامی پالیسیاں بنانے والوں کوغریبوں کاکوئی یال نہیں ضلعی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے کہ ہمیں رزق حلال کے لیے جگی فراہم کرے بصورت دیگر ہم ریڑھی بان صدیق اکبر چوک میں بھوک ہڑتالی کیمپ لگائیں گے

Leave A Reply

Your email address will not be published.