ڈاکٹروں کی مجرمانہ غفلت سے19سالہ نوجوان عمربھرکیلئے معذور

0

ایوبیہ(نمائندہ شمال) ڈاکٹروں کی مجرمانہ غفلت کی وجہ سے 19 سالہ نوجوان احتشام عباسی عمر بھر کے لیے معذور۔ تفصیلات کے مطابق مورخہ 23 ستمبر کی شام گلیات کے علاقے ویلج کونسل سورج آل ڈھوک سملاٹ یو سی پلک کا رہائشی محمد احتشام عباسی ولد قیوم عباسی مظفرآباد کے مقام پر حادثے کا شکارہواجس میں اس کی دائیں ٹانگ دوجگہ سے فریکچر ہوئی اورساتھ میں دباؤ کی وجہ سے رگوں میں بلاکج آ گئی جس کو فوری طور پر سی ایم ایچ مظفرآباد منتقل کیا گیاجہاں سے ابتدائی طبی امداد کے بعد ویسکولر اورآرتھوڈ پیڈک سرجن کے پاس پنڈی ریفرکیاگیااورچھ گھنٹے کاٹائم دیاگیا کہ اس ٹائم میں آپریشن کروا لیں ورنہ رگیں بلاک ہو جائیں گی مریض کو زوبیہ ہسپتال جی نائن ون اسلام آباد منتقل کیاگیا جہاں آرتھو پیڈک سرجن ڈاکٹر عبدالقدیر نے بھاری فیس کے عوض ٹانگ کاآپریشن کیااورادھورا علاج کر کے ٹانگ پر پلاسٹر چڑھادیااورمریض کوگھر روانہ کردیامریض کی حالت اگلے دن مزید خراب ہو گئی جس کی وجہ سے اسے دوبارہ مذکورہ ڈاکٹر کے پاس لایاگیا تو ڈاکٹر نے پین کلر دے کر واپس مریض کو دوبارہ گھر بھیج دیادو دن میں بچے کے پاؤں کا رنگ سیاہ ہوگیا اور پاؤں مکمل طور پر بے جان ہوگیاتیسری بار مذکورہ ڈاکٹر سے رابطہ کیاگیاجس نے طبیبی میڈیکل کیئر جی نائن ٹو میں آپریشن تھیٹر کرائے پر لیکر دوبارہ آپریشن کیا اور زخم کو کھلا چھوڑ دیاادھورے علاج کی وجہ سے ٹانگ کا زخم خراب ہوگیاتھااور اس میں بدبو پیدا ہو چکی تھی یہ حالت دیکھ کر ورثا نے احتجاج کیا تو مذکورہ ڈاکٹر موقع سے غائب ہو گیااحتشام عباسی کو ہولی فیملی ہسپتال منتقل کیاگیاجہاں پر ڈاکٹروں نے ضروری ٹیسٹ کروانے کے بعد بتایا کہ زخم بروقت علاج نہ ہونے کی وجہ سے خراب ہوچکاہے اور زہرمزید پھیل رہاہے اورفوری طور پر ٹانگ کاٹنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں بچا جس کے بعد مجبورا ٹانگ کاٹ دی گئی اور احتشام عباسی عمر بھر کے لیے معذور ہوگیااحتشام عباسی کے والد قیوم عباسی جو کہ سفید پوش آدمی ہیں اور پیشے کے لحاظ سے ٹیکسی ڈرائیور ہیں انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ دونوں پرائیویٹ ہسپتال اور ڈاکٹر کے خلاف کارروائی کی جائے اور مزید انہوں نے اپنے حلقے کے ایم این اے علی اصغر ایم پی اے و صوبائی وزیر ریونیو نذیر احمد عباسی مرتضی جاوید عباسی(سابقہ ڈپٹی اسپیکر)سردار مہتاب احمد خان سردار فرید احمد خان اورعلاقہ کے دیگر ذمہ داران سے مطالبہ کیاہے کہ مجھے انصاف دلایاجائے اورمیری داد رسی کی جائے

Leave A Reply

Your email address will not be published.