حویلیاں،کڑلال یوتھ ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام کنونشن کا انعقاد
حویلیاں،باڑیاں (نمائندہ شمال)کڑلال یوتھ ویلفئیر سوسائٹی کے زیر اہتمام کڑلال کنونینشن ایبٹ آباد میں منعقد ہوا جس میں بڑی تعداد میں کڑلال برادری کے لوگوں نے شرکت، چیئرمین کڑلال ویلفئیر سوسائٹی سردار مصری خان کڑلال، وائس چیئرمین سردار مشتاق احمد کڑلال، سردار شمریز سابقہ امیدوار، سردار یاسر کڑلال سابق امیدوار قومی اسمبلی و دیگر شخصیات نے شرکت کی۔ گلیات، حویلیاں کے ہر یوسی سے لوگ تشریف لائے اس موقع پر سرپرست اعلی سردار یاسر کڑلال کا کہنا تھا کہ مت سمجھا جائے کڑلال قوم فرقوں میں تقسیم ہے ہم کل بھی ایک تھے آج بھی ایک ہیں صوبہ ھزارہ ہماری پہچان ہے اور اس کے لیے جدوجہد جاری رکھے گے بابا سردار حیدر زمان کے خواب کو تکمیل تک ضرور پہنچائے گے ان شااللہ کڑلال یوتھ ویلفئیر سوسائٹی کا قیام آج سے دس سال قبل رکھا گیا اور اس کا سنگ بنیاد کا مقصد ہماری برداری کو ایک ایسا پلیٹ فارم مہیا کرنا جس میں ایک قوت ہو اس سلسلے میں سردار مصری خان کڑلال صاحب کی محنت کو سلام پیش کرتے ہیں کہ آج ہر یوسی وی سی میں قوم کڑلال کا نام زندہ ہے اس پلیٹ فارم کی بدولت ان شااللہ ہمارا دوبارہ کھویا ہوا مقام حاصل کریں گے آج روڈ بند ہونے کے باوجود جمے غفیر کا آنا بتا رہا ہے کہ قوم ہمارے ساتھ ہے اس موقع پر سردار مصری خان کڑلال کا کہنا تھا کہ آج اگر ہم اتفاق نہیں کرے گے تو کل کو ہمارا نام لوگ صفہ ہستی سے مٹا ڈالے گے جو قومیں متفق نہیں ہوتی وہ زوال کا شکار ہوتی ہے اور جلد وہ انتشار سے ختم ہونا شروع ہو جاتی میرے پلیٹ فارم کا سب سے بڑا مقصد اتفاق اور بے سہارا لوگوں کا سہارا بننا ہے