ضلع کی ترقی اولین وژن اور پسماندگی کا خاتمہ میرے منشور کا حصہ ہے
ہری پور(چیف رپورٹر)عمر ایوب خان نے کہا کہ علاقائی مسائل سے باخبر ہیں ضلع کی ترقی اولین ویژن اور پسماندگی کا خاتمہ میرے منشور کا حصہ ہے، ہریپور کی تمام یونین کونسلوں میں اب عوام کو خوشحالی و ترقی نظر آئے گی ہم نے عوام سے کیے تمام وعدے ایفا کر دیے ہیں، اب ضلع میں کوئی گھر سوئی گیس کی نعمت سے محروم نہیں رہے گا، ہمارے ترقیاتی کام کسی تعریف کے محتاج نہیں ہیں انفرادی کاموں کے بجائے اجتماعی کاموں پر توجہ دی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں آنے والے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پرعمرایوب خان کو گاؤں میں بجلی کی اپ کریڈیشن اور دیگر ترقیاتی کام جلدازجلد مکمل کرنے پرزور دیا اور گاوں میں بجلی کے درپیش دیگر محکمانہ مسائل سے آگاہ کیا جس میں انہوں نے اس کام کو کرنے کی یقین دہانی کروائی اور فی لفور اپنے پرسنل سیکرٹری نعیم خان کو ہدایات کیں کہ ان کا سامان فوری طور پر بھجوایا جائے عمرایوب خان نے کہا آپ لوگوں کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہوں جس کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائینگے وفد نے شکریہ ادا کیا اور کہاکہ امید کرتے ہیں کہ آئندہ بھی عوامی سطح کے مسائل پر ساتھ دیں گے