انجمن تاجران مانسہرہ انتخابات، مرکزی عہدوں کیلئے تین گروپ آمنے سامنے
مانسہرہ(نیوزرپورٹر) مانسہرہ انتخابات انجمن تاجران، مرکزی عہدوں کیلئے تین گروپ آمنے سامنے، شہر کے 8 وارڈ سے امیدوار بلامقابلہ منتخب، مرکز سمیت 8 وارڈز میں مختلف امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہو گا، کشمیر روڈ.غازی کوٹ وارڈ.بائی پاس روڈ.ظفر روڈ وارڈ.لاری اڈہ وارڈ، بٹ پل وارڈ.پانو روڈ اور ٹھاکرہ اسٹیڈیم روڈ سے امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہو گئے، تفصیلات کے مطابق انجمن تاجران انتخابات سے قبل ہی شہر کے 8 وارڈز سے امیدوار بلامقابلہ منتخب ہو گئے ہیں جبکہ مرکزی انجمن تاجران مانسہرہ کیلئے تین گروپ سمیت شہر کے دیگر 8 وارڈز میں امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہو گا جن وارڈز سے امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوئے ان میں کشمیر روڈ.غازی کوٹ وارڈ.بائی پاس روڈ.ظفر روڈ.بٹ پل روڈ.لاری اڈہ وارڈ.پانو روڈ وارڈ اور ٹھاکرہ اسٹیڈیم روڈ شامل ہیں جبکہ ایبٹ آباد روڈ.شنکیاری روڈ.کشمیری بازار اندرون شہر وارڈ.بیدڑہ روڈ.شایراہ ریشم روڈ.کالج روڈ.چنار روڈ ٹھاکرہ.اور کالج دوراہا روڈ وارڈ میں امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہو گا اس کے علاہ مرکزی انجمن تاجران کیلئے تین گروپس تاجران خدمت گروپ حق پرست گروپ اور کاروان تاجران گروپ کے درمیان مقابلہ ہو گا پولنگ 31 اکتوبر کو ہو گی،