اچھڑیاں ٹانڈہ کے رہائشی شخص پر اندھا دھند فا ئرنگ
اچھڑیاں (نامہ نگار) اچھڑیاں ٹانڈہ کے رہائشی شخص پر اندھا دھند فا ئرنگ ملزم فرار تین گولیاں لگی پولیس کا گرفتاری کیلئے چھاپے تفصیلات کے مطابق اچھڑیاں میں شیل پمپ کے سامنے صبح دس بجے کے قریب ملزم حیات خان نے ٹانڈہ ہی کے رہائشی اکرم عرف آقا کو بلایا اور آتے ہی اس پر نائین ایم ایم پستول سے فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا زخمی کو تین گولیاں پنڈلیوں میں لگی جبکہ ملزم مزید بھی فائرنگ کرکے زخمی شخص کو قتل کرنا چاہ رہا تھا مگر لوگوں کے آنے پر موقع سے کالے رنگ کی مہران جس میں ایک عورت بھی سوار تھی فرار ہوگیا عینی شاھدین کے مطابق زخمی نے کہا کہ ملزم حیات خان ہے آپ مجھے فوری ہسپتال پہنچائیں جسے مانسہرہ ہسپتال لے جایا گیا جبکہ تھانہ بفہ پولیس بھی فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھا کرنا شروع کر دئیے جبکہ دوسری پولیس ٹیم نے ملزم کی فوری گرفتاری کیلئے ناکہ بندی اور چھاپے شروع کردیئے تاہم ملزم تاحال گرفتار نہیں ہوسکا وجہ عداوت دیرینہ رنجش بتائی جاتی ہے