انجمن تاجران مانسہرہ انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی مہم جاری

0

مانسہرہ(ڈسٹرکٹ نامہ نگار+تحصیل جنرل رپورٹر) انجمن تاجران الیکشن سرگرمیاں،تاجر برادری سے انتخابات2024 میں حصہ لینے والے مرکز سمیت وارڈز کے امیدواران کے رابطے،کمپین گہما گہمی عروج پر مرکز کے تینوں بڑے گروپوں کے امیدواران کی سر توڑ کوشش،کامیابی کیلئے تاجربرادری کی خدمت کے دعوے، 16 وارڈوں کے امیدواروں کی جانب سے مشاورتی اجلاس و مختلف مقامات پر میٹنگز،تفصیلات کے مطابق انجمن تاجران انتخابات 2024 کی الیکشن سرگرمیاں زور شور سے جاری ھیں تاجران الیکشن میں مرکز کیلئے تین گروپوں میں شامل تاجر خدمت گروپ کے کامران ریاض اعوان جو کہ مرکزی صدارت کے امیدوار ھیں مرکزی جنرل سیکرٹری کیلئے سعید خان تنولی نائب صدارت کے امیدوار حاجی بشیر اعوان جبکہ تاجر حق پرست گروپ اور کاروان تاجران گرپ کے امیدواروں کی جانب سے اپنی اپنی الیکشن مہم جاری ھے اور دوران الیکشن کمپین مرکز کے امیدواران کی جانب سے تاجر برادری کی خدمت اور انکے حقوق کی بازیابی کے دعوے بھی کئے جارھے ھیں جبکہ دوسری جانب سے 16 وارڈوں میں الیکشن تاجران میں حصہ لینے والے امیدواروں نے بھی نہ صرف مشاروتی اجلاس بلکہ مختلف مقامات پر میٹیگز کا سلسلہ بھی شروع کردیا ھے جس کے بعد انجمن تاجران مانسہرہ انتخابات میں تاجربرادری کی طرف سے بھی زبردست دلچسپی پائی جاری ھے،،،

Leave A Reply

Your email address will not be published.