قیامت خیز زلزلہ کے کل 19سال پورے اربوں روپے لوٹ مار کی تحقیقات مکمل نہ ہوسکی

0

مانسہرہ (کورٹس رپورٹر) قیامت خیز زلزلے کو کل 19 سال پورے ہو جائیں گے متاثرین زلزلہ کے نام پر مال بنانے اور مال کھانے والے ابھی تک دونوں ہاتھوں سے لوٹ مار پر لگے ہیں بارشوں اور سیلابوں میں منظر سے غائب رہنے والی این جی اوز نے پیدا گیری اور متاثرین زلزلہ کے فوٹو سیشن کیلئے بالاکوٹ کے سیاحتی علاقوں یمں ڈیرے ڈال دئیے ہیں یہ این جی اوز کل فوٹو سیشن کے ذریعے زلزلہ سے متاثرہ علاقوں اور متاثرین زلزلہ کے دکھ درد اپنے ڈونر کو بھیج کر ایک سال کیلئے مزید پیدا گیری کی راہ ہموار کر دیں گے مانسہرہ کے سنجیدہ حلقوں نے متاثرین زلزلہ کی امداد کے طور پر آنے والے اربوں روپے کی تحقیقات کرنے اور زلزلے سے لے کر آج تک متاثرین زلزلہ کے نام پر مال ہڑپ کرنے والی تمام این جی اوز کی مالی معاملات کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے اور سپریم کورٹ آف پاکستان میں متاثرین زلزلہ کی امدادی رقم بارے مرحوم شیراز محمود قریشی کی درخواست پر از خود نوٹس کیس کی سماعت جلد مکمل کر کے اس پر فیصلہ سنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.