انجمن تاجران مانسہرہ کے انتخابات میں رکاوٹیں نہ ڈالی جائیں
مانسہرہ(تحصیل جنرل رپورٹر+ڈسٹرکٹ نامہ نگار) الیکشن کمیشن تاجران کے مرکزی چیئرمین حافظ اعجاز الرحمن نے کہا ہے کہ ہمارا مقصد تاجر برادری کو ووٹ کا حق دینا اور صاف و شفاف اور غیر جانبدارانہ تاجران الیکشن کا انعقاد کرنا ہے لہذا انجمن تاجران مانسہرہ کے انتخابات میں رکاوٹیں نہ ڈالی جائیں اگرکسی بھی کوئی شکوہ شکایت ہے ہمیں بتایاجائے سب کے تحفظات دورکریں گے ہم مخالفین کو بھی خلوص دل سے تاجران الیکشن میں حصہ لینے کی دعوت دیتے ہیں آئیں تاجر برادری کے ہاتھ مضبوط کریں تاجروں کے ووٹ کے زریعے منتخب ہوکر تاجران مانسہرہ کی بھر خدمت کریں اگر میری کسی بات سے کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو میں خلوص نیت سے معزرت خواں ہوں انہوں نے ان خیالات کااظہار گزیشتہ روز مرکزی آفس میں ایک پریس کانفرنس کے دوران تاجران رہنماؤں ومیڈیا کے نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ تاجر برادری کو ووٹ کاحق مل کر رہے گاہمارا مقصد کسی کی دل آزاری کرنانہیں بلکہ مل کر تاجر برادری کی خدمت اوردرپیش مسائل حل کراناہے حافظ اعجاز نے کہا کہ میں ان لوگوں کو بھی دعوت دیتاہوں جو الیکشن کے حق میں نہیں ہیں وہ آئیں ہمارے قافلے میں شامل ہو جائیں کیونکہ الیکشن کے ذریعے ہی مانسہرہ کی تاجر برادری کو بہترین و اہل نمائندے مل سکتے ہیں جو تاجر برادری کے حقوق کی جنگ دلیری سے لڑ سکتے ہیں