ہری پور ماڈل سٹی کے قریب ٹریفک حادثہ، 3 افراد زخمی
ہریپور(بیورو رپورٹ)ہری پور ماڈل سٹی کے قریب ٹریفک حادثہ، 3 افراد زخمی ہری پورماڈل سٹی کے قریب GT روڈ پر گاڑی اور موٹرسائیکل آپس میں ٹکرا گئے۔ حادثے کے نتیجے میں 35 سالہ عبید، 45 سالہ سیف الرحمن اور 48 سالہ حزب الرحمن زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کاتعلق جھاری کس سے ہے۔ریسکیو 1122 ہری پور کی میڈیکل ٹیم نے زخمیوں کوابتدائی طبعی امداد فراہم کرتے ہوئے ٹراماسینٹرمنتقل کردیا۔