فائزہ تنویرکی ٹرانسفرکے موقع پر ان کے اعزاز الودعی تقریب
ایبٹ آباد(ہینڈ آؤٹ)ڈی آئی جی ہزارہ طاہر ایوب خان کی جانب سے اے ایس پی کینٹ فائزہ تنویر کی ٹرانسفر کے موقع پر ان کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیاگیاجس میں ہزارہ ریجن تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ پولیس افسرا ن کے علاوہ ایس پی ٹریفک وارڈن ایبٹ آباد، ایس پی شعبہ تفتیش ایبٹ آباد اور ایس پی حویلیاں ڈویژن۔ اے ایس پی فائزہ تنویر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہزارہ میں تعیناتی میری پیشہ ورانہ خدمات کیلئے ایک بہترین تجربہ ثابت ہوا، بہترین افسران کے ساتھ کام کرنے کا موقع نصیب ہوا اور بہت کچھ سیکھ کے جا رہی ہوں جو کہ میرے مستقبل میں معاون ثابت ہو گا۔ڈی آئی جی ہزارہ نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اے ایس پی فائزہ تنویر ایک قابل پولیس آفیسر ہیں جنہوں نے اپنی خدمات بھرپور انداز میں نبھائیں ہیں، جو کام بھی ان کے سپرد کیا گیا اسکو خوش اسلوبی سے انہوں نے پایا تکمیل تک پہنچایا ہے، بطور اے ایس پی کینٹ انہوں نے اپنے فرائض منصبی احسن طریقے سے سرانجام دیں ہیں،ڈی آئی جی ہزارہ طاہر ایوب خان اور ڈی پی او ایبٹ آباد عمر طفیل نے انہیں ہزارہ پولیس کی جانب سے شیلڈ بھی دی۔