عرصہ سے روپوش اشتہاری مجرموں کی فوری گرفتاری کی ہدایت

0

ایبٹ آباد(ہینڈ آؤٹ)ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ ریجن طاہر ایوب خان کی زیر صدارت کرائم میٹنگ کاانعقاد ریجنل کانفرنس ہال میں منعقدکیاگیا۔میٹنگ میں ہزارہ ریجن کے تما م ضلعی پولیس افسران،اے ایس پی کینٹ، ایس پی ٹریفک وارڈن، ایس پی انوسٹی گیشن ایبٹ آباداورایس پی حویلیاں نے شرکت کی۔میٹنگ کے دوران تمام ڈسٹرکٹ پولیس افسران نے اپنے اپنے اضلاع میں جرائم کی شرح اور اس کے انسداد کے حوالے سے ڈی آئی جی ہزارہ کو بریفنگ پیش کی۔ڈی آئی جی ہزارہ نے جرائم کی روک تھام اور پولیس کارکردگی کو مزید موثر بنانے کے حوالے سے ڈی پی اوزکو ہدایات دیتے ہوئے کہاجرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور قانونی کاروائی عمل میں لائیں،خاص کر کے منشیات فروشوں کے خلاف گیرا تنگ کریں تاکہ منشیات جیسی لعنت کاخاتمہ ہوسکے منشیات کی نقل حرکت بند ہو جائے۔معمول سے بڑھ کر سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کروائیں تاکہ زیادہ سے زیادہ غیر قانونی اسلحہ ریکور ہو، غیر قانونی مقیم کرایہ داران کے خلاف بھی کاروائیاں کریں اورمجرمان اشتہاریوں کی گرفتاریاں عمل میں آسکیں خاص کر کے ایسے مجرمان اشتہاری جو کہ زیادہ عرصہ سے روپوش ہیں ان کی گرفتاریاں عمل میں لائیں۔ترقیاتی منصوبوں کی سیکیورٹی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی سیکیورٹی کو بذات خود چیک کیا کریں اور پولیس اہلکاران جو کہ ترقیاتی منصوبوں پر تعینات ہیں ان کو سیکیورٹی کو مزید موثر بنانے کے حوالے سے ہدایات دیتے رہاکریں،ملکی اورغیر ملکی ورکرز کی سیکیوٹی میں غفلت کوہر گز نظر انداز نہ کریں۔انہوں نے پولیس ویلفیئر کے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ پولیس ملازمین کی سہولیات کیلئے تمام ڈی پی اوز اپنے اپنے اضلاع میں پولیس دربار منعقد کریں تاکہ اہلکاران کی پیشہ ورانہ مسائل کو سنا جائے اوران کے حل کیلئے کوششوں کو تیزکیاجائے،جتنے بھی پولیس دفاتر ہیں اوررہائش گاہیں ان کو بہتر بنانے کی بھرپورکوشش کریں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.