ابیٹ آباد بازار میں چھاپے، متعدد تاجروں پر بھاری جرمانے عائد
ایبٹ آباد(سٹاف رپورٹر)سیکرٹری محکمہ خوراک خیبر پختونخواہ ثاقب رضا اسلم، ڈائریکٹر فوڈ خیبر پختونخواہ مسرت زمان اورضلعی انتظامیہ ایبٹ آباد کی جاری کردہ ہدایات پر ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر طارق خان کی نگرانی میں فوڈ انسپکٹر مریم جدون نے مقامی پولیس کے ہمراہ سٹی بازار،گول منڈی،پرانی سبزی منڈی اورٹانچی چوک میں مختلف دکانوں کامعائنہ کیا۔نرخوں اوروزن کوچیک کیا۔قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کی عدالت میں بھاری جرمانے عائد کئے