ایبٹ آباد،غیر قانونی و منی ٹریفک اڈوں کیخلاف آپریشن شروع
ایبٹ آباد(سٹاف رپورٹر)ٹریفک پولیس ایبٹ آباد کی جانب سے منی اڈوں،غیر قانونی پارکنگ کے خلاف کاروائیاں جاری۔ایبٹ آباد انٹرنیشنل میڈیکل کالج اینڈ ہسپتال کے باہر خود ساختہ بنائے گئے اڈوں کے خلاف بھرپورکاروائیاں۔ایس ایس پی ٹریفک طارق محمود خان کی ہدایت پر ڈی ایس پی منڈیاں مہتاب خان کی جانب سے ہمراہ انچارج منڈیاں اوردیگر نفری کے ایبٹ آباد انٹرنیشنل میڈیکل کالج اینڈ ہسپتال کے باہر مین روڈ پر لوکل سوزوکیوں اور کیری ڈبوں کی جانب سے بنائے جانے والے منی اڈوں اور پارکنگ کے خلاف بھرپور کارواییاں کی گئیں۔اس موقع پر متعد گاڑیوں کے چالان اور بند تھانہ جات بھی کیے گئے۔