شاہراہ تربیلا کی تباہی کااصل ذمہ دار کون،چشم کشا حقائق سامنے آگئے
تربیلا غازی(نمائندہ خصوصی)شاہراہ تربیلا کی تباہی اورتوڑ پھوڑ کے اصل ذمہ دارکون۔۔؟؟چشم کشا حقائق سامنے آگئے،سٹینڈرڈ ایکسل لوڈ کی شدید خلاف ورزی اورسرکاری اداروں کی چشم پوشی نے دو ارب روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی شاہراہ کو ادھیڑ کر رکھ دیا،جبکہ ڈمپرز مافیا نہ صرف بے تحاشہ اوور لوڈنگ کررہی ہے بلکہ روڈ کے گڑھوں سے بچنے کیلئے رانگ سائیڈ کے استعمال سے حادثات کا باعث بھی بن رہی ہے،اس بات کا انکشاف گزشتہ روز اس وقت ہوا جب خیبرپختونخوا ہائی وے اتھارٹی نے نئی تعمیر ہونے والی شاہراہ تربیلا پر ڈمپر اور ٹرکس کاوزن کرنیوالاموبائل کانٹا لگایا،جب ریت اور دیگر اشیا سے لوڈڈ ڈمپرز اور ٹرکس وزن کیا تو یہ خطرناک انکشاف سامنے آیا کہ ریت سے بھرے ڈمپرز اور ٹرکس سرکاری منظور شدہ لوڈ ڈمپر ٹرک سمیت 27.50 ٹن کے بجائے 50 سے 53 ٹن تک لوڈ کرکے دن رات اس روڈ سے گذر رہے ہیں،جبکہ سیمنٹ اور گریول لے جانیوالے ٹرکس کاوزن 65 ٹن تک پایا گیا،اس لوڈ کی وجہ سے یہ نیا تعمیر ہونیوالا روڈ مختصر دنوں کے اندر دوبارہ تباہ ہوجائے گا،واضح رہے کہ حکومت پاکستان نے ملک بھر میں ایکسل لوڈ کاقانون نافذ کیاہواہے، اور اس پر عملدرآمد بھی جاری ہے،مگر تحصیل غازی میں مقامی انتظامیہ اور متعلقہ ادارے لاپرواہی اور غفلت برت رہے ہیں،یہی ڈمپرز اور ٹرکس جب ضلع اٹک پنجاب کی حدود میں داخل ھوتے ہیں تو اضافی ریت بلڈنگ میٹریل والوں کو فروخت کردی جاتی ہے،اورمنظور شدہ لوڈ کیساتھ موٹروے یا جی ٹی روڈ پر انٹر ہوتے ہیں اگر کسی ٹرک کے پاس ریت اوور لوڈ ہو تو پنجاب ہائی ویپٹرولنگ پولیس PHP کوٹکے کے جوان ان سے اوورلوڈ ریت گرا دیتے ہیں اور پھر ان کو جانے دیتے ہیں مگر جھاڑیاں چیک پوسٹ پر موجود ھری پور ٹریفک پولیس صرف اپنی دیہاڑیاں لگانے میں مصروف ھے ان کے پاس ان ٹرکس کو دیکھنے کیلئے وقت نہیں ھے اور نہ ہی حکومت خیبر پختون خوا کے مجاز افسران کمشنر ھزارہ ڈویژن ڈپٹی کمشنر ھری پور اسسٹنٹ کمشنر غازی غازی پولیس ٹریفک پولیس کوئی بھی ایکشن لینے کے لئے تیار ہیں۔