پولیس کی کارروائی، چور گروہ گرفتار، چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد

0

ہرپپور(بیورو رپورٹ)ڈی پی او ہری پور فرحان خان کی ہدایت پر ہری پور پولیس کاجرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں کاسلسلہ جاری۔تھانہ خانپور کی کامیاب کاروائی،موٹرسائیکل چوری میں ملوث ملزمان گرفتار،موٹرسائیکل برآمد۔تھانہ خانپور کی حدود نزد جامع مسجد محلہ قاضیاں سے گزشتہ روز موٹرسائیکل چوری کاواقع رونماہوا۔مدعی کی رپورٹ پر ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 381A مقدمہ درج رجسٹر ہوا۔ایس ایچ او تھانہ خانپور ہارون خان نے ہمراہ نفری پولیس کے کاروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل چوری میں ملوث ملزمان وکی خان ولد جاوید گل سکنہ سنٹرل جیل ہری پورحال محلہ اسلام نگراورمحمد ابرارولد سرور دین سکنہ محلہ مدنی خانپورکوگرفتارکرکے قبضہ سے سرقہ شدہ موٹرسائیکل بھی برآمد کرلیا۔مقدمہ میں مذید تفتیش جاری ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.