ایبٹ آباد، پولیس کی کارروائی، 6اغواء کار اسلحہ و گاڑی سمیت گرفتار، مغوی بازیاب
ایبٹ آباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر)عمر طفیل PSP ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ایبٹ آباد کی قیادت میں ایبٹ آباد پولیس کاجرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری کینٹ پولیس کی کاروائی 06 اغواء کار بھاری اسلحہ ایمونیشن،گاڑی سمیت گرفتار،مغوی برآمد،ایس ایچ اوکینٹ کیڈٹ عبدالغفور قریشی نے گزشتہ روزکوتوالی چوک نزد کمپنی باغ سے شیروان میں مسجد کے تنازعہ پر 62سالہ شخص کو بزریعہ گاڑی کیری ڈبہ اغوا کرنے والے 06 ملزمان شاہد،عبداللہ،عبدالواحد،شبیر، بابر، حسنین علی کو 06 عدد پستول اوربھاری مقدار میں ایمونیشن اورگاڑی سمیت گرفتارکرکے ملزمان کے خلاف زیر دفعات 341/365/506ii/342/148/149/109 پی پی سی 15AA کے تحت مقدمہ درج رجسٹرڈ کر کے مزید تفتیش کاآغازکردیا۔