ٹی ایم اے اور محکمہ جنگلات آمنے سامنے
شنکیاری(وقائع نگار)شنکیاری محکمہ جنگلات کی اراضی پر ٹی ایم او اورمحکمہ جنگلات آمنے سامنے آگئے، گزشتہ روز ٹی ایم او بفہ پکھل اے سی اورپولیس کی نفری کے ہمراہ شنکیاری میں سوزوکی سٹینڈ کے سامنے محکمہ جنگلات کی اراضی واگزار کرانے کیلئے لگائی گئی دیوارتوڑنے کیلئے موجود تھے کہ اس موقع پر محکمہ جنگلات کے حکام نے مداخلت کرتے ہوئے دیوارتوڑنے سے منع کیاکہ یہ اراضی محکمہ جنگلات کی ہے اور اس کافیصلہ بھی محکمہ خود کرے گا تاہم دومقامات سے دیوارکوتوڑ دیاگیا معلوم ہواہے کہ اس اراضی کی جگہ کویاتوٹیکسی سٹینڈ یاریڑھی بانوں کے استعمال میں دیاجائیگا قبل ازیں بھی متعدد مرتبہ اییساکیاگیادیوار لگانے سے قبل یہاں کھوکھابان، سبزی گوشت وغیرہ کاکاروبارکرتے تھے اورماہانہ کرایہ محکمہ جنگلات کودیاجاتاتھاتاہم آج اس تنازعہ کے بعد محکمہ جنگلات کے سیکرٹری بھی پہنچ آئے جنہوں نے دیواردوبارہ تعمیرکرنے کاکام شروع کرادیاہے جن کاکہناہے کہ چونکہ یہ اراضی محکمہ جنگلات کی ملکیت ہے لہذا آئندہ کالائحہ عمل بھی محکمہ جنگلات خود طے کرے گااس موقع پر تحصیل میئربھی موجود تھے