حویلیاں،پولیس مقابلہ، ایک زخمی سمیت 2ملزمان کو گرفتار کرلیاگیا
ایبٹ آباد(سٹاف رپورٹر)ضلعی پولیس سربراہ عمر طفیل PSP کی زیر قیادت ایبٹ آباد پولیس کاجرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، حویلیاں عدالت زیر حراست ملزم کے قتل میں مطلوب ملزمان اور پولیس میں مقابلہ،ایک زخمی سمیت دوملزمان گرفتار،اسلحہ برآمد،مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب حویلیاں پولیس نے رواں سال ماہ جولائی میں حویلیاں عدالت میں زیرحراست ملزم کو قتل کرنے والے ملزمان کی گرفتاری کے سلسلہ میں تھانہ ناڑہ کی حدود میں آپریشن عمل میں لایااس موقع پر ملزمان اور پولیس کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم شبیر ولد ولد علی اصغر زخمی حالت میں جبکہ مقدمہ میں مطلوب ملزم منظر ولد علی اصغر کوگرفتار کر کے ملزمان کے قبضے سے 02 عدد پستول معہ کارتوس برآمدکر لیے گئے جبکہ ملزمان اور ان کے ساتھیوں کے خلاف تھانہ ناڑہ میں زیر دفعات 324/353/186/34 پی پی سی، 15 اے اے اور 7ATA کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کاآغازکردیاگیا۔