مانسہرہ،دارہ میں ہونے والی اندھے قتل کاسراغ لگا لیاگیا،ملزم گرفتار
مانسہرہ(ڈسٹرکٹ نامہ نگار+تحصیل جنرل رپورٹر)تھانہ لاری اڈہ پولیس نے دارہ میں ہونے والے اندھے قتل کا سراغ لگادیا قتل کے 36 گھنٹوں کے اندر قاتل آلہ قتل سمیت گرفتار ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر سجاد خان کی پریس بریفنگ مقتول کے لواحقین کا پولیس کی کارکردگی پر خراج تحسین۔تفصیلات کے مطابق 25 ستمبر کو دارہ غلام نبی میں قتل ہونے والے انور علی ولد عبدالرحمان جسے انتہائی بے دردی اور سفاکی سے قتل کردیاگیاتھاجس کی نعش 4 روز بعد گھر سے ملی اس اندھے قتل کاسراغ 36 گھنٹوں کے اندر اندر تھانہ لاری اڈہ پولیس کے ایس ایچ او سید عاصم بخاری محرر مظہر شاہ، شہزاد خان اوراقبال خان ٹیم نے لگا دیا اور قاتل شاکر ولد اخلاق سکنہ جرید بالاکوٹ کو آلہ قتل سمیت گرفتارکرلیا اس موقع پر ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر سجاد خان نے پریس بریفنگ دیتے ہوئے لاری اڈہ پولیس کی کارکردگی کوسراہا اس موقع پر مقتول کے لواحقین جن کی قیادت نزاکت خان کر رہے تھے پولیس کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ڈی ایس سمیت پوری پولیس ٹیم کو پھولوں کے ہار پیش کئے نزاکت خان اورندیم خان نے کہا کہ ہم ڈی پی او گنڈہ پور سمیت ڈی ایس پی کی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں جنہوں نے اتنے قلیل وقت میں قاتل کاسراغ لگاکر اسے گرفتارکیا