مانسہرہ، کشمیر روڈ پر طالبہ کو حراساں کرنیوالے کی درگت بنا دی گئی

0

مانسہرہ(نمائندگان شمال)کشمیر روڈ پر کالج کی طلبہ کو چھڑنے شہریوں نے آورہ شخص کی درگت بنا ڈالی، اس طرح کے واقعات آئے روز کامعمول بن گئے شہریوں کاڈی پی او شفیع اللہ گنڈا پور سے سکول کالج ٹائم پر پولیس اہلکار تعیناتی کامطالبہ،گزشتہ روز مانسہرہ کشمیر روڈ پر ڈگری کالج کی طلبہ سے صابر نامی آوارہ شخص نے نازیبا حرکات کرنے پر موقع پر شہریوں نے پکڑ کرخوب درگت بناڈالی،اس موقع پر شہریوں کاکہنا تھاکہ کالج توڈ اکبر خان روڈ ڈگری کالج سمیت مختلف بازاروں میں اس طرح کے واقعات روزکامعمول بن چکے ہیں صبح سکول ٹائم اوردوپہر چھٹی ٹائم پرآوارہ لڑکے نہ صرف مختلف مو ٹر سائیکل پر بلکہ راہ چلتے فٹ پاتھوں پر سے سکول بچیوں وکالج کی طلبہ کوچھڑتے رہتے ہیں اس سلسلہ میں مانسہرہ کے شہریوں نے ڈی پی اومانسہرہ شفیع اللہ خان گنڈا پور سے کشمیر روڈ سمیت کالج روڈ اکبر خان روڈ و ڈگری کالج سمیت مختلف بازاروں میں پولیس اہلکاروں کی تعیناتی کامطالبہ کیاہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.