اپرکوہستان، واپڈا کیخلاف احتجاج، داسو ڈیم کا کام بند کرنے کی دھمکی

0

کوہستان(نمائندہ خصوصی)کوہستان اپر کے تمام کمیٹی ایک پیج پرآگئے،اپر کوہستان کے جملہ عوام نے متفقہ طور پر واپڈا کے خلاف اپنے حقوق کے حصول کیلئے جدوجہد کااعلان کردیا،تین دن تک مطالبات حل نہیں کیاتو داسو ڈیم کاکام بند کر دیں گے،تفصیلات کے مطابق کوہستان اپرکے عوام کی مسلسل جدوجہد کے بعد آج تمام قوم ایک پیج پرآگئے۔کوہستان اپر کے تمام کمیٹیاں متحد ہوگئے اورسب نے ایک ساتھ ملکر واپڈا سے اپنے حقوق حصول کرنے پراتفاق کردیا ہے۔اس حوالے سے آج پریس کانفرنس کے ذریعے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہاکہ آج کوہستان اپر کے تمام لوگ چاروں تحصیلوں کے عوام ایک پیج پرآگئے ہیں اورآپس میں اتفاق واتحاد سے اس جدوجہد کوآگے جاری رکھنے پر اتفاق کیاہے اور یہ بات آج کوہستان کیلئے بہت ہی بڑی کامیابی کی بات ہے۔اعلامیہ میں سب لوگوں نے متفقہ طور پراپنا چارٹرآف ڈیمانڈ بھی پیش کیاہے اورڈسٹرکٹ انتظامیہ اور واپڈا کو تین تک کی مہلت دی ہے کہ اگر تین تک ان مطالبات پر فلفور سنجیدگی سے کام شروع نہیں کیاتو تین دن بعد داسو ڈیم پر دونوں سائیڈ پرکام کو مکمل بند کریں گے اورسخت احتجاجی تحریک کاآغازکریں گے۔انہوں نے کہا کہ اب انشااللہ ساری عوام متحد ہوچکی ہے اب واپڈا سے اپنے جائز مطالبات کو منوانے تک کسی بھی قربانی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.