مانسہرہ، خیل ترپی کا رہائشی لاہور فیکٹری میں کرنٹ لگنے سے جاں بحق
پھلڑہ(نمائندہ شمال)خیل ترپی کارہائشی لاہورفیکٹری میں کرنٹ لگنے سے جاں بحق محمدطیب کوگزشتہ روزآبائی گاؤں خیل ترپی میں سپردخاک کردیاگیا، محمدطیب ولد محمدفدا لاہورفیکٹری میں کام کررہاتھا کہ کام کرتے ہوئے بروزسوموار اسے بجلی کاکرنٹ لگ گیا جس سے وہ جاں بحق ہوگیا رات گئے محمد طیب کی میت کو لاہور سے آبائی گاؤں خیل ترپی لایاگیااورگزشتہ روزدن چاربجے اس کی نمازجنازہ اداکردی گئی اس موقع پرنوجوان العمرمحمدطیب کی حادثاتی وفات پربانی تحصیل تناول وحیدانجم خان سمیت دیگرلوگوں نے افسوس کااظہارکیاکہ نوجوان العمرمحمدطیب رزق حلال کی خاطراپنی محنت مزدوری کررہاتھا مرحوم کے والد محمدفدا سے اظہارہمدردی کیا