بالاکوٹ، ہائیڈرو پاور پراجیکٹ میں ہوٹل عمارت مسمار کرنے پر عوام کااحتجاج
مانسہرہ (کورٹس رپورٹر)بالاکوٹ ہائیڈرو پاور پروجیکٹ میں غیر قانونی طور پر ہوٹل کی بلڈنگ مسمار کرنے پر اہل علاقہ کا سخت احتجاج غیر قانونی اقدام کو عدالت میں چیلنج کرنے کافیصلہ۔تفصیلات کے مطابق PEDO اور CGGC نے لوکل ایڈمنسٹریشن کے ساتھ مل کر ہیوی مشینری کے ساتھ ہوٹل کی بلڈنگ کو گرا کرمالکان کو کروڑوں روپے کانقصان پہنچادیاہے ستم ظریفی یہ ہے کہ ایڈمنسٹریشن کی طرف سے جاری نوٹس کے مطابق ابھی دس دن باقی تھے لیکن اخپل بادشاہی کے تحت قواعد سے ہٹ کر بلڈنگ کوملیامیٹ کردیامتاثرین کے وفد نے شمال کو بتایاکہ ہیوی مشینری کے ذریعے بلڈنگ مسمار کرنے کی کاروائی اتنی عجلت میں کی گئی کہ ہوٹل کی بلڈنگ بھی تباہ کردی گئی اوربیسمنٹ جس کا ابھی معاوضہ بھی ادا نہیں کیاگیااسے بھی خراب کردیاگیامتاثرین بالاکوٹ ہائیڈرومیں اس کاروائی پرشدید غم وغصہ پایاجاتاہے اورانہوں نے انصاف نہ ملنے پرسخت احتجاج اورغیر قانونی اقدام کے خلاف رٹ دائر کرنے کافیصلہ کیاہے۔