مانسہرہ تاجران انتخابات، کاغذات نامزدگی جمع کروانے کیلئے متعدد امیدوار آگئے

0

مانسہرہ(تحصیل جنرل رپورٹر+ڈسٹرکٹ نامہ نگار) مانسہرہ تاجران الیکشن کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع مزید نئے امیدواران آنا شروع، الیکشن سرگرمیوں مزید عروج پر پہنچ گی گزشتہ روز مرکزی چیئر مین الیکشن کمشنر تاجران حافظ اعجاز الرحمان نے انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواران کے اصرار پر کاغذات نامزدگی جمع کرنے کی جو تاریخ 31 اکتوبر تھے میں تین دن کی توسیع کردی گی تھی، تفصیلات کے مطابق انجمن تاجران انتخابات کی سرگرمیاں دن بدن زور پکڑنے لگیں، مرکز سمیت مختلف وارڈ میں حصہ لینے والے خوائش مند امیدواران کی خوائش پر مرکزی الیکشن کمشنر انجمن تاجران مامسہرہ حافظ اعجاز الرحمان نے کاغذات نامزدگی کی جو آخری تاریخ 31 اکتوبر تھی میں مزید تین دن کی توسیع کردی ھے جس کے بعد تاجران الیکشن میں مرکز سمیت مختلف وارڈوں سے مزید نئے چہرے الیکشن میں حصہ لینے کیلئے میدان میں اترنا شروع ھو گئے ھیں، جس کے بعد نہ صرف تاجران انتخابی سرگرمیاں عروج پر پہنچ گی ھیں بلکہ تاجر برادری بھی انجمن تاجران انتخابات 2024 کیلئے پر امید دیکھائی دیتی ھے

Leave A Reply

Your email address will not be published.