ادبستان بالاکوٹ کے زیراہتمام ماہانہ ادبی نشست کا انعقاد

0

بالاکوٹ(نیوز رپورٹر)ادبی تنظیم ادبستان بالاکوٹ کے زیراہتمام ماہانہ شاعری ادبی نشست کاانعقاد کیا گیا، شہدائے بالاکوٹ پبلک لائیبریری میں ادبستان بالاکوٹ کی ماہانہ شعری و ادبی نشست منعقد ہوئی،اس نشست میں شعر و شاعری کے ساتھ ادب پر گفت گو اور نقد و نظر کے پہلو نمایاں رہے،ادبستان بالاکوٹ کے جنرل سیکرٹری شہباز سرور نے تقریب کی نظامت کی ذمہ داری سنبھالی جبکہ مایہ ناز شاعر جناب ڈاکٹر ہارون الرشید نے صدارت کا فریضہ انجام دیا۔بخت نواز خان نے تلاوت کلامِ پاک سے تقریب کا آغاز کیا۔سینئر شعرا میں ڈاکٹر ہارون الرشید، سعید الرحمن سعید، قاضی ریاض احمد(زاہر کانشوی)، نثار الحق اور اسرار احمد راز نے اپنا کلام پیش کیا،نوجوان شعرا میں سعد ذوالفقار اور صلاح الدین نمایاں رہے،ایم۔فل اسکالر نسیمِ سحر نے غالب کی غزل پیش کی جبکہ عبدالصبور نے کلامِ میر و غالب کے علمی و ادبی پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔جاوید اقبال لغمانی نے ناصر کاظمی کی غزل” دل میں اک لہر سی اٹھی ہے ابھی” گنگنا کر سماں باندھ دیا۔نشست کے اختتام پر چائے کے ساتھ علمی و ادبی گفتگو کا دور چلتا رہا۔ادبستان بالاکوٹ کی نشستوں میں شاعری کی پیشکش کے ساتھ شعر و ادب پر گفتگو اور نقد و نظر کی روایت قائم ہونا ایک نیک شگون ہے،ادبستان کے ذمہ داران نے نشست میں شریک ہونے والے تمام احباب کا تہہِ دل سے شکریہ ادا کیا جاتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.