لوئر کوہستان،ٹریفک حادثہ، جماعت اسلامی کے امیر سمیت 3افراد جاں بحق
مانسہرہ(تحصیل جنرل رپورٹر+ڈسٹرکٹ نامہ نگار)قراقرم روڈ لوئر کوہستان ٹریفک حادثہ، باجوڑ جماعت اسلامی کے ضلعی امیر سمیت تین افراد جاں بحق،حادثہ گاڑی کھائی میں گرنے کے دوران پیش آیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز لوئرکوہستان قراقرم روڈ پرکھوکیال جیجال کے مقام پر موٹر کار بے قابو ھونے کے دوران گہری کھائی میں جا گری جس کے نتجے میں ذرائع کے مطابق کار میں سوار تین افراد میں شامل حیات محمد ولد رحمان سید عمر32 سال سکنہ عنایت کلے باجوڑ، امان اللہ ولد عبدالخالق سکنہ صادق آباد ضلعی امیر جماعت اسلامی حادثہ باجوڑ سے گلگت جانے والی موٹر کار گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہوکر گہری کھاائی میں گرنے سے پیش آیا جبکہ ریسکیو1122 اور مقامی لوگوں نے امدادی کاروائیاں کرتے ہوئے 03 افراد کو نکالا مقامی ہسپتال منتقل کیا