ایبٹ آباد،ضمنی بلدیاتی انتخابات،انتظامیہ کی جانب سے اقدامات شروع
ایبٹ آباد (ہینڈ آؤٹ)ایس ایس پی ٹریفک طارق محمود خان کاالیکشن کمیشن آفس کادورہ۔ ریجنل الیکشن کمشنر ذولفقاراحمد اورڈسٹرک ریٹرننگ آفیسر نوید الرحمن سے بھی ملاقات۔ڈی پی او ایبٹ آباد عمر طفیل خان کی ہدایت پرضلع ایبٹ آباد کی 5 یو سیز میں ہونے والے الیکشن کے حوالے سے ایس ایس پی ٹریفک طارق محمود خان کی جانب سے الیکشن کمشن آفس کادورہ کیاگیا۔اس موقع پر ریجنل الیکشن کمشنر ذولفقار احمد اورڈسٹرک ریٹرننگ آفیارنوید احمد سے بھی ملاقات کی گئی۔ملاقات میں الیکشن کے دوران دی جانے والی سیکورٹی،ٹرانسپورٹ،گارد روم، الیکشن مواد اورامور پرتبادلہ خیال کیاگیا۔اس موقع پر الیکشن کمیشن افسران اورڈسٹرک پولیس کی جانب سے دوران الیکشن باہمی تعاون کی مکمل یقین دہانی کروائی گئی۔