مانسہرہ یونین آف جرنلسٹس کے چالیس سال مکمل ہونے پر ایوارڈز کی تقسیم

0

مانسہرہ(نیوزرپورٹر)مانسہرہ یونین جرنلسٹس(رجسٹرڈ)مانسہرہ کے چالیس سال مکمل ہونے پر حسن کارگردگی ایوارڈز تقسیم فیز ٹو کی تقریب کاانعقاد،گزشتہ روز مانسہرہ پریس کلب ہال میں ہوا جس کے مہمان خصوصی چیئرمین ملک ممتاز تنولی ضلعی صدر پاکستان پیپلز پارٹی مانسہرہ تھے جبکہ ایس پی ہیڈکوارٹر مانسہرہ ارشد خان اور صدر ڈسٹرکٹ بار کلب مانسہرہ حافظ نسیم نے پروگرام میں خصوصی شرکت کی تقریب کے آغاز میں صدر مانسہرہ یونین آف جرنلسٹس اشتیاق خان تنولی نے MUJ(رجسٹرڈ) کے اغراض و مقاصد بیان کئے اوریونین کابینہ ودیگر ممبران کی 40 سالہ کارگردگی پر روشنی ڈالی جبکہ کے پی کے کی صوبائی حکومت سے ایم یو جے مانسہرہ کے 2017 سے روکے ہوئے فنڈز ادائیگی کامطالبہ بھی کیاگیاتقریب کے دوران پچھلے ادوار میں بے شمارمشکلات اورسخت دشواریوں کے باوجود آئے روزشاندارو حسن کارگردگی کامظاہرہ کرنے والی صحافی برادری کے ممبران ووکلاء حضرات اورسرکاری وغیر سرکاری افسران وسول اہلکاران کے علاوہ سیاسی و سماجی شخصیات کو بھی حسن کارگردگی ایوارڈز سے نوازا گیاجن میں چیئرمین ملک ممتاز تنولی ضلعی صدر پی پی پی مانسہرہ ایس پی ہیڈ کوارٹر مانسہرہ محمد ارشد خان صدر ڈسٹرکٹ بار مانسہرہ حافظ محمد نسیم خان ایڈووکیٹ اورملک مظفر دین شہزاد خان جہانگیری ایڈووکیٹ ملک بشیر راجپوت و محمد رفیق ڈینٹل مانسہرہ بھی شامل ہیں جبکہ حسن کارگردگی ایوارڈ حاصل کرنے والے سینئر صحافی حضرات میں اشتیاق خان تنولی صدر (MUJ) رجسٹرڈ مانسہرہ تنویر خان سواتی جنرل سیکرٹری. شفیق الرحمن اعوان شیخ غفور حسین شوکت تنولی قاضی محمد بلال عبدالغفار مہمند سید زاہد حسین شاہ اخلاق احمد خان سرفراز یوسفزئی ارشد خان سواتی میاں محمد حسین احمد شہزاد اکرام قریشی غلام نبی آزاد اخوانزادہ حمزہ خان ریاست خان جہانگیری ناصر خان عاطف اعوان سیفی خان قاری عبد القدیر سید منور شاہ محمد نواز عبد المالک ناگی باوا علی زمان مغل چن پیر شاہ حاجی ادریس اورمنظور سرحدی سمیت کئی دیگر بھی شامل ہیں جبکہ مہمان خصوصی ملک ممتاز تنولی اوراشتیاق خان تنولی نے ایوارڈز تقسیم کیئے ملک ممتاز تنولی نے اپنی طرف سے ایم یو جے کیلئے تیس ہزار روپے نقد دینے کابھی اعلان کیا

Leave A Reply

Your email address will not be published.