ڈی پی او کاپولیس چیک پوسٹ گرلاٹ اورڈمگلہ کاسرپرازوزٹ

0

پھلڑہ(نمائندہ شمال)ضلعی پولیس سربراہ مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پورکاتھانہ بالاکوٹ ملحقہ پولیس چیک پوسٹ گرلاٹ اورڈمگلہ کاسرپرائیز وزٹ ڈی پی او مانسہرہ نے پولیس افسران و جوانوں کو ملک بھر سے آنے والے سیاحوں کے لیئے سفری سہولیات کے ساتھ ساتھ سیکیورٹی کے فل پروف انتظامات کرنے کے بھی احکامات جاری کیئے۔ علاوہ ازیں ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور نے مانسہرہ کے سیاحتی مقامات ناران و کاغان کا بھی دورہ کیا جہاں پر مانسہرہ پولیس کے جوانوں کے ساتھ ساتھ ٹورزم پولیس کے جوانوں سے بھی ملاقات کی، انھوں نے ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے اور سیاحوں کو ٹریفک رش سے بچانے کے لیئے ٹریفک کے حوالے سے مزید موثر اقدامات کرنے کے احکامات جاری کیئے جبکہ سیاحوں کے لیئے سیاحتی مقامات پر سیکیورٹی کے انتظامات کرنے کے لیئے ناران و کاغان تھانہ میں تعینات مانسہرہ پولیس کے افسران و جوانوں کو سخت احکامات جاری کیئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.