ڈی سی ایبٹ آباد کی زیرصدارت پولیومہم اختتام جائزہ اجلاس

0

ایبٹ آباد (ہینڈ آؤٹ)ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کے اختتام پر جائزہ اجلاس منعقد ایبٹ آباد: ستمبر 2024 کے انسداد پولیو مہم کے اختتام پر ایک جائزہ اجلاس ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد، خالد اقبال کی صدارت میں ڈپٹی کمشنر آفس کے کانفرنس روم میں منعقد ہوا۔ اس اجلاس میں مختلف محکمہ جات کے اعلیٰ افسران اور صحت کے ماہرین نے شرکت کی، اجلس کے شرکاء کو پولیو کنٹرول روم کی جانب سے مہم کی کارکردگی اور درپیش مسائل کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر خالد اقبال نے انسداد پولیو مہم کے دوران سامنے آنے والے چیلنجز پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے محکمہ صحت کو فوری اور مؤثر اقدامات کرنے کی ہدایت کی تاکہ مستقبل کی مہمات کو مزید کامیاب بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ پولیو سے بچاؤکی مہم میں درپیش تمام مسائل کو حل کر کے اسے بھرپور انداز میں انجام دیا جائے تاکہ ضلع بھر کے پانچ سال تک کے تمام بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جا سکیں۔ انہوں نے زور دیا کہ تمام متعلقہ محکمے مربوط انداز میں کام کریں اور ہر بچے تک رسائی یقینی بنائیں تاکہ ملک بھر میں پولیو کے خاتمے کی کوششوں کو کامیاب بنایا جا سکے۔اس موقع پر مختلف محکموں کے افسران اور نمائندگان نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور آئندہ مہمات کو مزید مؤثر بنانے کے لئے تجاویز پیش کیں۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر مشتاق تنولی، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو ارشد محمود، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر شہزاد اقبال، ٹی ایم او ایبٹ آباد شکیل حیات، ڈویژنل مانیٹرنگ آفیسر ہیلتھ سید صہیب شاہ، ہیلتھ کوآرڈینیٹر ڈاکٹر اشفاق، ای پی آئی کوآرڈینیٹر ڈاکٹر یاسر، پی ای آئی کوآرڈینیٹر ڈاکٹر عاطف سعود، پبلک ہیلتھ کوآرڈینیٹر ڈاکٹر واصل رحمان، ایریا کوآرڈینیٹر ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن ڈاکٹر طیبہ، ڈی ایس او ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر نفیسہ، ڈی ایس او ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر ثناء، ڈپٹی ڈی ای او ایجوکیشن وسیم فضل، ڈاکٹر عاطف فوکل پرسن ڈی ای او سی ندیم خان سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں تمام شرکاء نے انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لئے مزید مؤثر حکمت عملی اپنانے اور کمیونٹی کی شمولیت کو یقینی بنانے پر اتفاق کیا۔ ڈپٹی کمشنر خالد اقبال نے اس بات پر زور دیا کہ پولیو کا مکمل خاتمہ ایک قومی فریضہ ہے اور اس کے لئے تمام متعلقہ محکموں اور اداروں کو اپنی ذمہ داریوں کا بھرپور طریقے سے ادراک کرتے ہوئے مشترکہ کوششیں کرنی ہوں گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.