محکمہ جنگلات کے اہلکاروں کی ملی بھگت، جنگلات کا صفایا بدستور جاری
شنکیاری(ڈپٹی بیوروچیف)محکمہ جنگلات کے اہلکاروں کی ملی بھگت شنکیاری اورگردونواح کے جنگلات ٹمبرسمگلروں کے حوالے روزانہ جنگلات سے قیمتی درخت بے دردی سے کٹ رہے ہیں کوئی پوچھنے والا نہیں ہے اگرمتعلقہ محکمہ نے نوٹس نہ لیاتو جلد ہی جنگلات چٹیل میدان بن جائیں گے گزشتہ پی ٹی آئی حکومت میں عمران خان نے جنگلات کے کاٹنے پرپابندی لگائی تھی اس وقت لوگ بالن لکڑی بھی نہیں کاٹ سکتے تھے اب بھی پی ٹی آئی کی حکومت صوبہ کے پی کے میں ہے مگروزیراعلیٰ اوروزیرجنگلات کی جانب سے کوئی ایکشن نہیں لیاجاتاروزانہ سرعام ہوٹلوں کباب کی دوکانوں اورنان بائیوں کلچہ فروشوں پر بارہ سو روپے فی خچر قیمتی لکڑ کاٹ کربالن کے طورپرفروخت ہورہی ہے روزانہ علی الصبح شنکیاری میں درجنوں ٹٹوؤں اورخچروں پرلکڑ لاکرفروخت کی جاتی ہے جس کازندہ ثبوت کبھی کببھی شنکیاری اوربٹل کے ایریا سے پولیس گاڑیوں کے ذریعے سمگل ہونیوالی لکڑ پکڑلیتی ہے جوکہ محکمہ جنگلات کے اہلکاروں کے لئے سوالیہ نشان ہے